برمنگھم :سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ اوورسیز برطانیہ و سرپرست اعلی / بانی چوہدری شجاعت حسین لورز کارکنان ڈاکٹر شوکت علی نے پاکستان اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے درمیان اہم دفاعی معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور اس معاہدے سے یہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔
اپنے آفس برطانیہ میں میڈیا سے خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور ہمیں یہ خوشی ہے کہ اللہ تعالی نے دونوں مقدس مقامات کی چوکیداری پاکستان کو سونپی ہے ، بڑھے اعزاز کی بات ہے ، الحمداللہ ۔جس پر میں اور میرے جیسے تمام محبے وطن اورسیز تمام اھل وطن پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت پاکستان کے مدبرانہ حکمت عملی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ یہ معاہدہ انتہائی اہم اور مثبت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس معاہدے میں دیگر عرب اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم ممالک کا ایک مضبوط اور وسیع دفاعی اتحاد وجود میں آسکے ۔انہوں نے کیا جسکی سربراہی پاکستان کو سونپی جائے ۔ سینئر رہنما نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں اس معاہدے کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا کہ اس معاہدے سے فلسطین ، غزہ کی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور میں پرامید ہوں کہ اس معاہدے کے بعد فلسطین کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گااور اسطرح اسرائیل کی صہیونی حکومت کی فلسطین ،غزہ میں بربریت کا موثر طریقے سے تدادک کیا جا ئے گا۔
آخر میں پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کروائی اور پاک فوج کی عظیم کاوشوں اور قربانیوں کو سلام پیش کیا اور مہمانوں میں پاک عرب معاہدہ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ریاض پہنچنے پر تاریخی استقبال، سعودی ولی عہد سے ملاقات