چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو

 

اعتصام الحق

 

 

چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، جسے عام طور پر  CIIE کہا جاتا ہے۔صرف ایک تجارتی نمائش نہیں بلکہ چین کی طرف سے ایک واضح اقتصادی پیغام بھی ہے۔اور یہ پیغام ہے کہ چین کی مارکیٹ کھلی ہے، اور چین  دنیا کے لیۓ مواقع بڑھانا چاہتا ہے ۔ اس نمائش کا  بنیاد کا اعلان مئی 2017 میں کیا گیا اور پہلی بار یہ  نمائش  2018 میں منعقد  ہوئی ۔ نمائش کا بنیادی مقصد بیرونی مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجی کو چینی مارکیٹ کے سامنے لانا اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

گزشتہ آٹھ نمائشوں میں CIIE  نے نہ صرف بیرونی کمپنیوں کو نمائش کا پلیٹ فارم  دیا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر چینی خریداروں کو بھی مدعو  کیا ہے  تاکہ حقیقی کاروباری مذاکرات اور معاہدے جنم لیں۔ اس حوالے سے منظم  میچ میکنگ  اور صنعتی سیکشنز کی صورت میں سپورٹنگ پروگرامز ہوتے ہیں جو نمائش کو محض نمائش سے بڑھ کر ایک کاروباری و معاشی ماحول بنا دیتے ہیں۔

CIIE نے اپنی چند سالہ تاریخ  میں   کود کو بہت وسعت دی ہے ۔  اعداد و شمار کے مطابق ابتداء سے لے کر 2025 تک اس کا مجموعی “intended turnover” یعنی نمائش کے نتیجے میں متوقع کاروباری حجم نصف ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ نمائش کی رسائی اور کاروباری وعدوں کے حجم کو ظاہر کرتا ہے۔

فرضی یا وقتی بات نہیں؛ CIIE نے  کمپنیوں اور ملکوں کی شرکت کو مسلسل  بڑھایا ہے، اور کئی برسوں میں ہزاروں غیر ملکی اداروں نے اس میں حصہ لیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق موجودہ ایکسپو میں  لین دین کا حجم  83.49 ارب امریکی ڈالر  تک پہنچا ، جو  پچھلے سیشن کے مقابلے میں 4.4فیصد  زیادہ ہے اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 600 سے زائد نئی کمپنیوں نے ایکسپو میں حصہ لیا، جن میں 290 کاروباری ادارے  فارچیون گلوبل 500 اور صنعتی شعبوں کی معروف کمپنیاں ہیں۔ نمائش کے رقبے اور کاروباری اداروں  کی کل تعداد دونوں ہی  ریکارڈ بلندی تک پہنچے  اور ایکسپو کی تاریخ میں  پہلی بار کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے خصوصی نمائشی زون  بھی قائم کیا گیا۔

اسی ایڈیشن میں نئے اسٹارٹ اپس اور چھوٹی کمپنیوں کے لیے خاص سیکشنز، انوویشن شوکیس اور کراس بارڈر ای کامرس کے نئے پلیٹفارمز کو جگہ دی گئی، جس سے یہ واضح ہوا کہ نمائش صرف بڑے برانڈز کی نمائش  نہیں رہی۔ خاص طور پر  گلوبل ساؤتھ ممالک کی شرکت کو اجاگر کیا گیا اور متعدد ملکوں کے لیے یہ ایونٹ مارکیٹ میں داخلے اور شراکت داری کے نئے دروازے کھولنے والا رہا۔

CIIE نے چین کی کھلی منڈی کا تاثر مضبوط کیا ہے اور متعدد کمپنیوں کو چین میں رسائی کے مواقع دیے ہیں۔ 2025 کے ریکارڈ شرکاء، مخصوص شعبوں میں توسیع اور اسٹارٹ اپس اس بات کی علامت ہیں کہ نمائش اپنے سٹراٹیجک اہداف کے قریب ہے۔ البتہ حقیقی فوائد تبھی واضح ہوں گے جب نمائش کے نتیجے میں طویل مدتی تجارتی بہاؤ، مقامی لینڈنگ اور مقامی سطح پر پروڈکٹس کی لوکلائزیشن جیسی کارروائیاں بڑھیں۔

 

لائیو سٹریمنگ۔معیشت میں ایک نئی طاقت

Comments (0)
Add Comment