اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کی مرکزی نائب صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز اور پارٹی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری اعظام چودھری نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا
مسز فرخ خان نے کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کی وفات پر غمزدہ ہے ، ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغامات ، ایرانی عوام کے غم میں شریک ہونے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
مسز فرخ خان، فوزیہ ناز اور اعظام چودھری نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے۔