جنوبی کوریا کے اداکار پارک من جائے انتقال کر گئے

پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے

جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ کورین میڈیا کے مطابق ان کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا، جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے، جہاں دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ جانبر نہ ہو سکے۔اداکار کی میت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں گہرے غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مشہور اداکاروں نے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

South Korean actor Park Min Jae passes away
Comments (0)
Add Comment