جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اپنا وطن) جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔

جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

justice mansoor ali shahجسٹس منصور علی شاہ
Comments (0)
Add Comment