بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین

مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں،بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی۔خطاب

 

اسلام آباد(اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جنگی جنون اور اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارتی جنون کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے، مساجد،بچوں اور عورتوں کی شہادت غیر معمولی واقعہ نہیں بدلے تک قوم سکون سے سو نہیں سکے گی۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سنیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، ممبر قومی اسمبلی مسز فرخ خان،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،سیکرٹری جنرل طارق حسن،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک ثمین خان، مرکزی راہنما ملک کامران منیر شریک تھے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جنگیں صرف گولی بارود سے نہیں جذبہ ایمانی اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں جن میں پاکستان کا کوئی ثانی نہیں،

 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں جو بزدلانہ کا حملہ کیا ہے اس کو ہماری افواج نے بڑی دلیری سے نہ صرف پسپا کیا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔ یہ سب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ممکن ہوا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگیں رہتی ہیں مگر کبھی نہیں ہوا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہو، مساجد اور مدارس پر پر حملوں میں بے گناہوں پر پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کا مسلمان دکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ کا انحصار ہتھیاروں یا عددی برتری پر منحصر نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے ایمانی اور بہادری ضروری ہے ہماری افواج، جوان اور عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments (0)
Add Comment