آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: بھارتی ادھم پور، پٹھان کوٹ سمیت متعدد ایئر فیلڈز تباہ

 

’آپریشن بنیان

پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملے کیے، پاکستان کے فتح میزائلوں کے حملوں کے بعد بھارت کی ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگی۔

پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جب کہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا۔

بھارت کی سرسہ ایئرفیلڈکی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کر دی۔

پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانےوالا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی سیٹلائٹ جام کردی، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔

پاکستان کا سائبر اٹیک

پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک

دوسری جانب بھارتی جارحیت پر پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، پاکستانی سائبر حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔
پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔
ہیک کی گئیں مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔

ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی۔

اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا

  بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا

پاکستان کی جانب سے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نے بھارت میں تباہی مچا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور میں بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے حملہ کیا، بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی ہے۔

آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن "بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔
اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَہ َ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ صَفًّا َأَنَّ مْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:- "بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”
آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص”کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔”بنیان مرصوص”کا مطلب سیسہ آہنی دیوار ہے۔

بنیان مرصوص

 

’’بنیان مرصوص‘‘ سیاسی و عسکری قیادت سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کا حق استعمال کرتے ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر لیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

مارکو روبیو

 

مارکو روبیو نے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت باز نہ آیا، صورتحال کو مزید کشیدہ کیا تو پاکستان جواب ضرور دے گا۔

پاک فوج کا ایل او سی پر منہ توڑ جواب، بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ

 

Comments (0)
Add Comment