امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

واشنگٹن (پی این پی) امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ کے مطابق ٹرمپ نے چین کو بھی براہ راست خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو دوبارہ مسلح نہ کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ کے مطابق ٹرمپ نے چین کو بھی براہ راست خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو دوبارہ مسلح نہ کرے۔دریں اثنا پیر کو دوپہر دو بجے وہ مہلت ختم ہو گئی جس کے بعد امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا گیا، جسے ایران نے ”سمندری قزاقی” قرار دیا ہے۔یہ ناکہ بندی ایران جانے اور وہاں سے آنے والے تمام بحری جہازوں پر لاگو ہوگی۔قبل ازیں ”رائٹرز” کے مطابق امریکی فوج خلیج عمان اور بحر عرب میں، آبنائے ہرمز کے مشرق میں، بحری کنٹرول نافذ کرے گی۔امریکی فوج نے واضح کیا کہ یہ کنٹرول تمام جہازوں پر لاگو ہوگا، چاہے وہ کسی بھی ملک کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہوں۔

بغیر اجازت علاقے میں داخل ہونے یا نکلنے والے جہازوں کو روکا جا سکتا ہے، ان کا رخ موڑا جا سکتا ہے یا انہیں حراست میں لیا جا سکتا ہے۔تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کو اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ ان کی مکمل تلاشی لی جائے۔

PNP