اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے نئی ہاؤسنگ کالونی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پہلے ہی سرکاری ملازمین کے لیے مختلف رہائشی اور فلاحی منصوبے متعارف کرا چکی ہے، اور اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئی اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کی زیر صدارت اسپورٹس بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف منصوبوں پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں محکمہ اسپورٹس کے ملازمین کے لیے ہاؤسنگ کالونی بنانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سوئمنگ پولز کے قیام اور سوئمنگ کی فیس میں پچاس فیصد کمی کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں، صوبے بھر کے اسپورٹس کمپلیکسز کی نگرانی کے لیے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنے اور جدید کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف اسپورٹس سائنسز کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر انعام و سزا کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی پر کارروائی کی جائے گی۔ سالانہ اسپورٹس کیلنڈر کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اسپورٹس سہولیات کو آؤٹ سورس کرنے اور مختلف اضلاع و ڈویژن کی آمدنی کا آڈٹ کروانے جیسے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
PNP