اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این پی) معروف اینکر اقرار الحسن نے اے آر وائی نیوز سے استعفیٰ دے دیا۔

وہ 21 سال تک اے آر وائی نیوز سے وابستہ رہے۔ انہوں نے نیوز کاسٹر کے طور پر اپنے سفر کا آغاز اس وقت کیا تھا جب اے آر وائی کی نشریات دبئی سے ہوتی تھیں۔ بعد ازاں انہوں نے سر عام کے نام سے پروگرام کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ کچھ عرصہ پہلے ہی انہوں نے اپنی سیاسی جماعت عوام راج لانچ کی تھی۔

اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں اے آر وائی اور عوام راج تحریک میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا سو انہوں نے عوام راج کا انتخاب کیا ہے۔ بہت ساری یادوں کے ساتھ اکیس سال کا شاندار سفر شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

PNP