منی لانڈرنگ کیس؛ عدالت نے حمزہ علی عباسی کی بہن کی گرفتاری سے روک دیا

معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ 

اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا۔ 

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور حمزہ علی عباسی کا جوائنٹ اکاؤنٹ میں سیل کروا رکھا ہے۔ 

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب حمزہ علی عباسی کیساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ری اوپن کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ 

پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی جانب سے تحریری جواب آیا ہے  لیکن وہ خود پیش نہیں ہوئیں جس پر فضیلہ عباسی نے بتایا کہ جج صاحب میں متعدد بار پیش ہوئیں ہوں۔ 

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں ملزمہ کو چپ رہنے کی ہدایت کردی۔ 

نعیم بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہاں میں آپکا وکیل ہوں آپ جج صاحب سے اس طرح بات نہ کریں، عدالت نے ہماری ضمانت اس بنیاد پر خارج کی کہ ہم ضمانت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ 

نعیم بخاری نے کہا کہ جب ہم ہائیکورٹ گئے تو جسٹس صاحب نے کہا ضمانت کا کوئی مس یوز نہیں ہوا۔ 

جج ہمایوں دلاور نے استفسارکیا کہ ہائیکورٹ نے یہ نہیں کہا کہ فیور بھی مل رہی ہے، تین ماہ سے عبوری ضمانت چل رہی ہے، ہائیکورٹ کی ڈائریکشن ہے ضمانت پر فیصلہ کرنا ہے ملزمہ شامل تفتیش ہو۔ 

بعد ازاں، عدالت نے 20 اپریل تک ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی گرفتاری سے روک دیا۔ 

عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیسز کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔ 

PNP