اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق

اسلام آباد(پی این پی)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کرپا کے قریب دو گروپس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کرپا کی حدود دروالہ میں دو گروپس چوہدری زبیر اور چوہدری حنیف گروپ کے درمیان خونی تصادم ہوا اور دونوں گروپس کی فائرنگ سے دو بھائی قتل ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لڑائی کے دوران چوہدری زبیر اور چوہدری تنویر عرف تیرو کے قتل ہونے کی اطلاع ملی جبکہ چوہدری زبیر گروپ کے چار افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔بتایا گیا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے بھاری نفری ہسپتال کے باہر بھی طلب کرلی جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں گروپ کے افراد قریبی عزیز ہیں۔

PNP