اسلام آباد (پی این پی): پاکستان نے ایران اور امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے تحت ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی بیرونِ ملک دورے سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں وہی وفود شریک ہوں گے جو پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت خطے کے مختلف اہم ممالک کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز سعودی عرب سے کیا ہے جبکہ اس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے۔
PNP