اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر شوہر کے ہمراہ متنازع وائرل کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیملی موومنٹ تھا جسے غلط رنگ دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
فضا علی نے وائرل کلپ پر معافی مانگ لی۔۔۔!!! pic.twitter.com/qwa6gS8fU2
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2026
جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
بعد ازاں، اداکارہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ’میرا ایک کلپ جو مارننگ شو سے وائرل ہوا، اس پر بہت باتیں کی جارہی ہیں، حالانکہ وہ ایک فیملی موومنٹ تھا جس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا لیکن اس کو غلط رنگ دیا گیا‘۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اگر کسی کو برا لگا ہو تو میں اپنی اس حرکت پر معافی مانگتی ہوں، میں ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی اور آگے بھی اپنے کام میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گی۔
یاد رہے کہ فضا علی نے41 سال کی عمر میں تیسری شادی کی جس کی وجہ سے وہ آج کل مسلسل خبروں میں ہیں جب کہ وہ اپنے شوہر اعجاز خان کے حوالے سے بھی مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔
انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔
جس پر انہوں نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنی بانہوں میں اٹھا لیا، یہ لمحہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
PNP