رشتے کا تنازع خونریز تصادم میں تبدیل، فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

نواب شاہ(پی این پی)نوابشاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود جام صاحب روڈ قینچی پل کے قریب رشتے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں امید علی خاصخیلی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا نوجوان بیٹا جنید خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مقتول کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس نے کہا کہ جھگڑے میں ملوث دونوں گروپوں کا تعلق خاصخیلی برادری سے ہے اور واقعے کے بعد برادری کے افراد کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جس کے باعث وہاں صورتحال کشیدہ رہی۔علاقے میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور گشت کوبڑھا یاگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

PNP