عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آبا د (پی این پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے کمی کے بعد سے 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالر کمی کے بعد 4792 ڈالر فی اونس ہے۔

PNP