پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ پر عائد جرمانے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ معاملہ مکمل طور پر پی سی بی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ضابطۂ اخلاق ہے اور اس کے تحت ہونے والی کارروائی بھی انہی کے اختیار میں ہے۔
جب ان سے اس معاملے پر ذاتی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر زیادہ تبصرہ نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے کیونکہ میرے پاس ان کے لیے مثبت الفاظ نہیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں اور انہیں اسی طرح کا رویہ اختیار کرنا چاہیے نہ کہ کسی ٹرولر کی طرح کا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں نسیِم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم میں وزیرِ اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ سوال اٹھایا گیا تھا کہ انہیں لارڈز کی ملکہ کی طرح کیوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے؟ تاہم بعد ازاں یہ پوسٹ حذف کر دی گئی۔
بعد ازاں پی سی بی نے فاسٹ بولر کو شوکاز نوٹس جاری کیا، جس کے بعد تادیبی کارروائی کرتے ہوئے کھلاڑی پر تقریباً 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
نسیِم شاہ نے بعد ازاں عوامی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ میرے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی تھی بلکہ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔
انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں اپنے اکاؤنٹ کی مکمل ذمے داری قبول کرتا ہوں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
نسیم شاہ اس وقت پی ایس ایل میں راولپنڈی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
';
$('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla);
}
else{
let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href');
let htmla="
';
}
}
var scriptElement=document.createElement('script');
scriptElement.type="text/javascript";
scriptElement.setAttribute="async";
scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694";
document.body.appendChild(scriptElement);
}
}
},100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length;
if(story_embed_gallery > 0){
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css";
document.head.appendChild(styleElement);
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css";
document.head.appendChild(styleElement);
}
if($("#forminator-iframe").length > 0){
const iframe = document.getElementById('forminator-iframe');
var changeHeight = 0;
window.addEventListener('message', (event) => {
if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') {
var { height } = event.data;
//$("#forminator-iframe").before('