اسلام آبا د (پی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی کی مارکیٹ میں نرمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی ہوئی اور یہ 91 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 10 فیصد کم ہو کر 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔اس سے قبل بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ کم ہو کر 94.49 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی، جس کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور کشیدگی میں کمی نے تیل کی عالمی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جنگ بندی کی فضا کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس کروڈ بھی پہلے تقریباً 90.59 ڈالر فی بیرل کی سطح تک آ چکا تھا، تاہم حالیہ کمی کے بعد اس میں مزید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
PNP