اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این پی)ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ دوسرے دور کے مذاکرات کے تناظر میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات 11بجے سے ٹرانسپورٹ اڈوں کوبند کردیاگیاجبکہ رینٹ اے کار اور ٹورازم ٹرانسپورٹ سروسز بھی اسی وقت سے معطل کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کردی ہے کہ تاحکم ثانی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے کسی قسم کے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔حکام کے مطابق (آج)جمعہ سے موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو دونوں شہروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر نہ ہونے کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کو جاری رکھنے پر غور کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔اسلام آباد کے حساس مقامات اور ریڈ زون کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے، پنجاب بھر سے اضافی نفری طلب کر لی گئی، جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بجے سے بند کر دیئے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ جو گاڑیاں راولپنڈی کی جانب محو سفر ہیں انہیں ضروری کارروائی کے بعد اڈوں تک پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

PNP