ارسا نے ملک کے آبی ذخائر، صوبوں کو دیئے جانے والے پانی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

لاہور( پی این پی)ارسا نے ملک کے آبی ذخائر، صوبوں کو دیئے جانے والے پانی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔

ارسا کے مطابق صوبہ پنجاب کے پانی میں گزشتہ روز کے مقابلے 1100 کیوسک اضافہ کردیا،صوبہ پنجاب کے پانی کے حصص میں دو روزمیں 11 ہزار200 کیوسک اضافہ کیاگیا،صوبہ پنجاب کو آج 55 ہزار 900 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے،صوبہ سندھ کو 50 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 500 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ارسا کے جاری اعدادو شمار کے مطابق خیبر پختونخواہ کو 2 ہزار 300 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے ،پانی کی زائد فراہمی سے پن بجلی کی پیداوارمیں اضافہ اورشارٹ فال میں مزیدکمی آئے گی،چاروں صوبوں کو پیر کے روز1 لاکھ 08 ہزار 700 کیوسک پانی فراہم کیاگیا۔

PNP