نویں کا امتحان دینے والوں میں 55 سالہ شخص بھی شامل

مظفرگڑھ (پی این پی)ضلع مظفر گڑھ میں 55 سالہ غلام قادر نامی شخص نے نویں جماعت کے امتحانات میں شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے

عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے مجھے بھی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔انہوں نے ماضی کی ناکامیوں کے باوجود بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔غلام قادر نے انکشاف کیا کہ میں میٹرک کے امتحانات میں 2 بار فیل ہو چکا ہوں لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے آخری بار 13 سال قبل امتحان دیا تھا اور اس بار میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دے رہا ہوں، میں یہ امتحان پاس کروں گا اور اس کے بعد آگے انٹرمیڈیٹ بھی کروں گا۔غلام قادر نے یہ بھی کہا کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور میں ہر قیمت پر سیکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

PNP