اسلام آباد(پی این پی)اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پاک فوج، رینجرز، اسلام آباد اور پنجاب پولیس تعینات، اسلام آباد میں ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہی جبکہ راولپنڈی میں فیض آباد، پیرودھائی اور 26 نمبر چُنگی بھی بند رہی۔اسلام آباد کے سرکاری دفاتر کے ملازمین کا ورک فرام ہوم، سرکاری اور نجی یونی ورسٹیز میں کلاسیں آن لائن کردی گئی ہیں۔ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی۔
PNP