خاتون ٹک ٹاکر کی پیرا فورس کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

لاہور (پی این پی)لاہور میں ٹک ٹاکر اور ماڈل گرل کی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس)کی گاڑی پر چڑھ کر ماڈلنگ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

ترجمان پیرا نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاک ٹاکر خاتون کا پتہ چلا رہے ہیں کہ کون ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گاڑی کسی پارکنگ میں کھڑی تھی جب لڑکی نے ٹک ٹاک بنائی۔ترجمان پیرا نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے وقت گاڑی کے پاس کوئی افسر موجود نہیں تھا۔

PNP