متحدہ عرب امارات میں دہشتگرد تنظیم کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

ابوظہبی(پی این پی)اماراتی ریاستی سلامتی کے ادارے نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی سے بیان میں متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ سیکیورٹی حکام نے کہا کہ ملزمان دہشتگردی اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحقیقات سے تنظیم کا ایران میں ولایت فقیہ سے تعلقات کا انکشاف ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق تنظیم کے ارکان کے دہشت گرد عناصر کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں اور روابط تھے۔ بیان کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی جمع رقم مشکوک غیر ملکی اداروں کو منتقل کی۔

PNP