لاہور (پی این پی) ملک بھر میں ایک ساتھ تین چھٹیوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے کیے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی لیبر ڈے کے پیش نظر تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کی جائیں، 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی بھی چھٹیاں ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 2026ء کیلئے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں یومِ مزدور یکم مئی بروز جمعہ کی چھٹی شامل ہے۔
PNP