گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

اسلام آباد (نیوزڈ یسک)ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

جس کے باعث نرخ 560 روپے کی حد سے بھی اوپر جا پہنچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کے باوجود مہنگائی کا دباؤ کم نہیں ہو سکا، اور حالیہ دنوں میں گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 25 سے 35 روپے فی کلو یا لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اعلیٰ معیار کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں تقریباً 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح دوسرے درجے کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے ہو گئی ہے۔

گھی کی قیمت میں بھی 25 روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، اور اب یہ 510 روپے کے بجائے 535 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

PNP