ہیٹ ویو کا خطرہ، بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

اسلام آباد (پی این پی)این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں کیلئے 5مئی تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔

اعلامئے کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، بہاولپورشدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔این ڈی ایم اے کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور تربت کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، وسطی پنجاب،خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں شدید اضافہ متوقع ہے۔شدید گرمی کے باعث لو لگنے، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید دھوپ میں غیرضروری باہرنہ نکلیں ذیادہ پانی پیئں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو پلان فعال کرنے کرنیکی ہداہت کردی، کولنگ سینٹرز قائم کرنے،اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی، این ڈی ایم اے نے صوبائی، ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

PNP