اسلام آباد (پی این پی)اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان ہے ، جس کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کیلئے اگلے ماہ کا آغاز خوشگوار ہوگا، کیونکہ انہیں مئی کے پہلے ہفتے میں مسلسل 3چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔کابینہ ڈویژن کے آفیشل تعطیلات کے شیڈول کے تحت یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔سال 2026ء میں یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار)مل کر ایک طویل بریک کی صورت اختیار کر لیں گی۔نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔
PNP