وفاقی وزیر داخلہ کا ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

لاہور( پی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نوجوانوں کو ایف آئی اے میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے،

ایف آئی اے میں ملک بھر میں 1,394 آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4مئی 2026ء مقرر کی گئی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں صرف میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ کی کوشش پر فوری نااہلی کی وارننگ دی گئی ہے۔ درخواست گزار آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ npftas.pkکو وزٹ کر سکتے ہیں۔

PNP