لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے20 طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

پشاور(پی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 20 خواتین زخمی ہوگئیں

جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے پائندہ چینہ میں بارش کے دوران خواتین کے مدرسے پر پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 خواتین زخمی ہوئیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے تین طالبات کے جسم شدید جھلسے جن کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو فرنٹیئر کور (نارتھ) کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

PNP