کتا مارتے ہوئے مبینہ گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

گھوٹکی(پی این پی)گھوٹکی میں مبینہ طور پر کتا مارنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کتا مارنے کیلئے گولی چلانے والے شہری سے تفتیش جاری ہے۔گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا تھا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے کہاکہ نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے پر مزید کارروائی ہو گی۔

PNP