سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم

مظفرآباد(پی این پی) آزاد کشمیر کے سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرتے ہوئے مکمل ورکنگ ڈے قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر آزاد کشمیر کی منظوری اور کابینہ کے 40ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد اب جمعہ ایک مکمل ورکنگ ڈے ہوگا۔فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی ہدایات سول سیکرٹریٹ، تمام محکموں، ڈویژنز، یونیورسٹیوں اور دیگر سرکاری اداروں کو بھیج دی گئی ہیں۔اکائونٹنٹ جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام کلیدی دفاتر کو نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

PNP