زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق،ماں اور بیٹے کی حالت غیر

رائے ونڈ/لاہور( پی این پی)رائے ونڈ کے علاقہ میں مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق رائے ونڈ کی بستی امین پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر شوراما کھانے سے کمسن بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ خاتون گلناز اور بیٹے ذیشان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بہنوئی پر شوارما میں زہر ملا کر دینے کا الزام عائد کیا ہے، والد کی مدعیت میں ملزم شیر زمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

PNP