لاہور،سفاک ماں کے ہاتھوں 3بچوں کا قتل ،واقعے کی تفتیش سی سی ڈی کے حوالے

لاہور (پی این پی) اچھرہ کے علاقے میں سفاک ماں کے ہاتھوں تین بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کے حوالے کر دی گئی ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اس کیس کو ماڈل کیس کے طور پر دیکھ رہی ہے اور تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں سی سی ڈی کی ٹیم جھنگ گئی، جہاں سے ملزمہ کے مبینہ دوست شہریار کو شاملِ تفتیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اور شہریار کے درمیان قریبی تعلق تھا اور دونوں شادی کے خواہشمند تھے تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ شہریار کو بچوں کے قتل کے بارے میں پہلے سے علم تھا یا نہیں۔ اس حوالے سے مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔حکام کے مطابق کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات اور ممکنہ سہولت کاروں کا تعین کیا جا سکے۔

PNP