پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (پی این پی)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 5 دن کے وقفے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 708 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 1971 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے کا ہوگیا۔دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 92 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 49 روپے اور فی 10 گرام چاندی 79 روپے بڑھنے سے 6 ہزار 900 روپے کی ہو گئی۔

PNP