پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 37ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں کو بحال رکھا ہوا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں کراچی نے 196 رنز کا ہدف صرف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں۔
رائلی روسو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 90 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے جارحانہ انداز میں 57 رنز اسکور کیے۔ دنیش چندیمل نے بھی 30 ناٹ آؤٹ رنز جوڑے۔
تاہم ابتدائی بلے باز شامل حسین اور خواجہ نافع بغیر کوئی بڑا اسکور کیے جلدی آؤٹ ہو گئے۔
کراچی کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضوان اللّٰہ نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے شاندار آغاز کیا، جہاں 58 کے مجموعے پر 20 رنز بنانے والے جیسن روئے آؤٹ ہوئے۔ تاہم دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور ریزا ہینڈرکس نے ناقابلِ شکست 141 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔
وارنر صرف 48 گیندوں پر 89 جبکہ ہینڈرکس 48 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ کے بولرز میں جہانداد خان نے واحد وکٹ حاصل کی جبکہ باقی گیندباز وارنر اور ہینڈرکس کے سامنے بےاثر ثابت ہوئے۔
اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
کراچی کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کےلیے لاہور قلندرز-پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین-راولپنڈیز کے میچز کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا جہاں لاہور کے جیتنے کی صورت میں کراچی کی ٹیم پلے آف سے باہر ہوجائے گی۔
';
$('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla);
}
else{
let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href');
let htmla="
';
}
}
var scriptElement=document.createElement('script');
scriptElement.type="text/javascript";
scriptElement.setAttribute="async";
scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694";
document.body.appendChild(scriptElement);
}
}
},100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length;
if(story_embed_gallery > 0){
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css";
document.head.appendChild(styleElement);
var styleElement=document.createElement('link');
styleElement.type="text/css";
styleElement.rel="stylesheet";
styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css";
document.head.appendChild(styleElement);
}
if($("#forminator-iframe").length > 0){
const iframe = document.getElementById('forminator-iframe');
var changeHeight = 0;
window.addEventListener('message', (event) => {
if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') {
var { height } = event.data;
//$("#forminator-iframe").before('