درجہ اول آئل ، گھی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور( پی این پی)اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ،مختلف بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی،

مختلف برانڈزکے سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق درجہ اول آئل اور گھی کی قیمتوں میں 13سے16روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ نامور برانڈ کے سن فلاور آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی 65روپے اضافے سے 3090روپے کی ہو گئی جبکہ کینولہ کی پانچ لیٹر کی پیٹی80روپے اضافے سے3030روپے کی ہو گئی ، سن فلاور کے آئل کی قیمت میں13جبکہ کینولہ آئل کی قیمت میں16روپے اضافہ ہوا ، درجہ اول گھی کی قیمت16روپے اضافے سے590روپے 606روپے ہو گئی ۔علاوہ ازیںمختلف بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

بڑی بریڈ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 220 روپے ،چھوٹی بریڈ 10 روپے اضافے سے 120 روپے کی ہو گئی اسی طرح برگر بن پیکٹ کی قیمت 130 روپے سے بڑھا کر 150 روپے ،200 گرام رس کا پیکٹ 140 روپے سے بڑھ کر 160 روپے ،175 گرام فروٹ کیک کی 20روپے اضافے سے 220 روپے ،100 گرام باقر خانی کے چھوٹا پیکٹ کی قیمتبھی 20روپے اضافے سے120 روپے مقر ر کر دی گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں بھی 100روپے سے لے کر 200روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔نامور برانڈ کے سگریٹ کا ڈنڈا 200روپے اضافے سے 5000روپے جبکہ ایک دوسرے نامور برانڈ کی قیمت 100روپے اضافے سے2520ہو گئی ۔

PNP