اسلام آباد (نیوزڈیسک)سرکاری نوکری کے امیدواروں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے، جہاں اہلیت اور درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے تحت قائم اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ نے مختلف سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔یہ تقرریاں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔محکمے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹور کیپر، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈرائیور اور نائب قاصد سمیت مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں کے لیے صرف پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔
سرکاری ملازمین اپنے متعلقہ اداروں کے ذریعے این او سی کے ساتھ درخواست جمع کرا سکیں گے۔ نامکمل درخواستیں یا غیر واضح تحریر والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی اور مسترد کر دی جائیں گی۔محکمہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلائے گا۔مزید یہ کہ امتحان یا انٹرویو میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو سفری یا دیگر اخراجات کی مد میں کوئی ٹی اے ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔
PNP