میڈیکل طالبہ کی موت، تحقیقات میں تیزی، پی ایم اینڈ ڈی سی افسر کی اہلخانہ سے ملاقات

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) طلبہ کے حالیہ خودکشی کے واقعات، بشمول محمد میڈیکل کالج میرپورخاص کی تیسری سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی افسوسناک موت کی تحقیقات کو فعال طور پر آگے بڑھا رہی ہے۔

ان کارروائیوں کے تسلسل میں پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو کیس کی متوازی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے، آزادانہ جائزہ یقینی بنایا جا سکے اور تفصیلی معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں پی ایم اینڈ ڈی سی کی ایک سینئر افسر کو متاثرہ خاندان کے گھر بھیجا گیا جنہوں نے کونسل کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ مذکورہ افسر نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلخانہ سے ملاقات کی تاکہ واقعے کے حالات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ ان کی رپورٹ باضابطہ طور پر جمع کروا دی گئی ہے اور فی الحال زیرِ غور ہے۔

خاندان کے مطابق مرحومہ واقعے سے قبل کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، جس کی وجہ مبینہ طور پر بعض افراد، بشمول ساتھی طلبہ کی جانب سے مسلسل ہراسانی بتائی گئی ہے۔ 

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کالج انتظامیہ کو شکایات بھی کیں، تاہم ان کے مطابق کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ متعلقہ مواد اور ابتدائی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ موبائل ڈیٹا کی فرانزک جانچ کے بعد مزید وضاحت متوقع ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی واضح کرتا ہے کہ یہ بیانات اہلخانہ کے مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں اور انہیں قانونی و تحقیقی عمل کے تحت جانچا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی کے صدر کی براہِ راست نگرانی میں کونسل نے ادارے اور متعلقہ حکام سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے، جس میں واقعے کی تفصیلات، اندرونی و سرکاری انکوائری رپورٹس اور کالج انتظامیہ کے اقدامات شامل ہیں۔ کونسل اس ان تمام عوامل پر غور کر رہی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ اگر کسی ادارے کی جانب سے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے یا لازمی اینٹی ہراسمنٹ نظام پر عمل درآمد میں ناکامی ثابت ہوئی تو یہ پی ایم اینڈ ڈی سی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور اس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام میڈیکل و ڈینٹل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں نہ صرف قائم ہوں بلکہ مؤثر، فعال اور طلبہ کے لیے قابلِ رسائی بھی ہوں۔ طلبہ کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ادارہ جاتی نظام ناکام ہو تو وہ براہِ راست پی ایم اینڈ ڈی سی ہراسمنٹ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کونسل اس معاملے کی مکمل اور منصفانہ تحقیقات جاری رکھے گی اور جہاں بھی ذمہ داری ثابت ہوگی، احتساب یقینی بنایا جائے گا۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان بھر میں تمام میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں طلبہ کی عزت، حفاظت اور ذہنی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا بدانتظامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

'; $('.fb-video').parent('.embed_external_url').html(htmla); } else{ let embed_url = $('.fb-video').attr('data-href'); let htmla="
'; } } var scriptElement=document.createElement('script'); scriptElement.type="text/javascript"; scriptElement.setAttribute="async"; scriptElement.src="https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.11&appId=580305968816694"; document.body.appendChild(scriptElement); } } },100); var story_embed_gallery = $('.detail_gallery').find('.embedgallery').length; if(story_embed_gallery > 0){ var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/swiper-bundle.min.css"; document.head.appendChild(styleElement); var styleElement=document.createElement('link'); styleElement.type="text/css"; styleElement.rel="stylesheet"; styleElement.href="https://jang.com.pk/assets/front/css/colorbox.css"; document.head.appendChild(styleElement); } if($("#forminator-iframe").length > 0){ const iframe = document.getElementById('forminator-iframe'); var changeHeight = 0; window.addEventListener('message', (event) => { if (event.origin === 'https://surveys.immcorporate.com') { var { height } = event.data; //$("#forminator-iframe").before('
height:'+height+'
'); if(height > 150){ height = height + 5; if($("#forminator-iframe").height() != height && changeHeight == 1){ $('html, body').animate({ scrollTop: ($("#forminator-iframe").offset().top)-30 }, 600); $('.detail-page').focus(); } iframe.style.height = height + 'px'; } changeHeight = 1; } }); } if($("#theNewsWidget").length > 0){ /*$("#theNewsWidget").load("https://www.thenews.com.pk/get_entertainment_news_widget");*/ //$("#theNewsWidget").load("https://gadinsider.com/latest-posts/mobile-news"); //$("#theNewsWidget").load("https://jang.com.pk/jang_english_news"); /*$.ajax({ url : "https://jang.com.pk/assets/uploads/gadinsider/posts.txt", dataType: "text", cache: false, success : function (data) { $("#theNewsWidget").html(data) //console.log(data) } });*/ }

PNP