اسلام آباد(پی این پی)فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز نے آم کی برآمدات کا آغاز یکم جون سے پہلے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرزنے کہاکہ مشرق وسطی کی صورتحال،مہنگا فریٹ اور موسمی حالات برآمدات کیلئے خطرہ ہیں،آم کی فصل کوماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا بھی ہے،آم کو روایتی ذائقے، مٹھاس اور خوشبو کیلئے تادیر درختوں پر رہنا ضروری ہے۔ایسوسی ایشن نے کہاکہ گزشتہ سال پاکستان سے دنیا بھر میں 9کروڑ ڈالر مالیت کا1لاکھ 10ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا،آم پاکستان کا سفیر ہے ،پست معیار ایکسپورٹ ہونے سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی،رواں سیزن آم کی 25لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔
وحید احمد سرپرست اعلیٰ پی ایف وی ای اے نے کہا کہ رواں سال 80ہزار سے ایک لاکھ ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے،آم کی ایکسپورٹ کے ہدف کا حتمی اعلان 15مئی کو کیا جائے گا۔
PNP