احمدیار(پی این پی)تھانہ احمدیار کی حدود میں داماد نے رقم دینے کے انکار پر ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،
لاش صندوق سمیت کھیت سے برآمد کر کے قاتل گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں133/EB دووہنہ گردیا ل کے رہائشی محمد انور کی بیوی بشریٰ بی بی نے -6 لاکھ روپے کے عوض بھینس فروخت کی اکرام نے چھ لاکھ روپے مانگے انکار پر ساس بشریٰ بی بی کو تیزدھار آلے سے ٹکڑے ٹکڑے کرکے صندوق میں ڈال کر کھیت میں ہی دفن کردیا اور اغواء کا ڈرامہ رچادیا تھانہ احمدیار پولیس نے اکرام کو حراست میں لیا تواس نے دوران تفتیش قتل کا انکشاف کیا اور لاش کی برآمد گی کروادی تھانہ احمدیار نے مقدمہ درج کرلیا مقتولہ کے خاوند محمدانور نے بتایا کہ تقریباََ چھ ماہ قبل میری بیوی بشریٰ بی بی کوکھیت میںاکیلا پاکر اکرام نے قتل کیا اور صندوق میں جسم کے ٹکڑے ڈال کر زمین کھود کردفن کردیا تھا آج پولیس نے مشکوک حرکات پر حراست میں لے لیا تو اس نے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔
PNP