پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتےرکھنے کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب حکومت نے شہری اور دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ فارم جاری کر دیا ہے۔

سرکاری ہدایات کے مطابق گھروں، فارم ہاؤسز، ڈیروں اور محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل اور دیگر ضروری معلومات درج کرنا لازم ہوگا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے، جس کے لیے شہریوں کو لائیو اسٹاک کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

مزید یہ کہ عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ انہیں زنجیر یا پٹے کے ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ان احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں، بالخصوص بچوں، کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

PNP