کراچی(پی این پی)اونر 25 نامی بحری جہاز پر قید 11 پاکستانیوں میں کراچی کے شہری بھی شامل ہیں،
صومالیہ کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے بحری جہاز کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔جہاز میں مختصر سے کمرے میں درجن بھر افراد کو قید کیا گیا ہے، 3 افراد کی فیملی کراچی کے رہائشی ہیں، یرغمالی پاکستانیوں کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے ہیں، جہاز کے سیکنڈ انجینئر سید حسین جنوری میں کراچی سے جہاز پر روانہ ہوئے تھے، اور 21 اپریل کے بعد اہل خانہ کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے متعلقہ ادارے سے مسلسل رابطے میں رہنے اور صورت حال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانیوں کی رہائی کے لیے صومالیہ حکومت سے رابطے کیے جا رہے ہیں، سیکنڈ انجینئر سید حسین کی فیملی نے وزیر اعظم اور نیول چیف سے اپنے پیاروں کی وطن واپسی کی اپیل کر دی ہے۔
PNP