اسلام آباد / کراچی (پی این پی) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے،
جہاں آج بھی ہزاروں روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 4 ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی ہے، جہاں فی اونس نرخ 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
PNP