چچی نے گلا دبا کر 6سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا

لیہ(پی این پی)لیہ میں چک نمبر 120ایم ایل میں چچی نے گلا دبا کر 6سال کی بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں خاتون کا اپنے دیور کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، ملزمہ نے قتل کے بعد ساتھی خاتون سے مل کر لاش گھر میں چھپا دی تھی۔اس کیس میں تفتیش کے دوران پولیس نے لاش برآمد کر کے دونوں خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

PNP