لاہور( پی این پی)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس ملازم کو اپنی ہی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
متاثرہ خاتون کے والدین کی درخواست پر ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل ملزم کے بیٹے سے ہوئی تھی اور وہ دو بچیوں کی ماں ہے،ملزم جوسپیشل برانچ کے کلریکل سٹاف میں تعینات ہے مبینہ طورپرخاتون کو مسلسل ہراساں کرتا رہا۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم اسے دھمکیاں دیتا تھاکہ اگراس نے کسی کوبتایا تواس کے والد اور بھائیوں کوجھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا جائے گا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP