کراچی(پی این پی)ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ17 مئی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ذوالحجہ کا آغاز 18 مئی سے ہو گا اور عیدالاضحی 27 مئی کو منائی جائے گی۔
موجودہ اسلامی مہینہ ذوالقعدہ 19 اپریل 2026 کو شروع ہوا تھا۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو عیدالاضحی 28 مئی کو ہو گی۔سرکاری کیلنڈر کے مطابق عید کی تعطیلات 27 سے 29 مئی متوقع ہیں۔
اگر ذوالحجہ 19 مئی سے شروع ہوا تو تعطیلات 28 سے 30 مئی ہو سکتی ہیں، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائیگا۔
PNP