موٹرسائیکل والوں کیلیے سبسڈی کی مدت میں توسیع

اسلام آباد (پی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے موٹر سائیکل مالکان کی فیول سبسڈی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لیے جاری ٹارگٹڈ فیول سبسڈی کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، تاہم وزیراعلیٰ نے اسے مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی برقرار رہے گی اور شہری آئندہ بھی سندھ حکومت کے اس ریلیف پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔یاد رہے کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے ہر موٹر سائیکل کے لیے 2 ہزار روپے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

PNP