آسان اقساط پر ای بائیکس! اساتذہ کے لیے بڑا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این پی) اساتذہ کے لیے بلاسود اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،

جس کے تحت ماہانہ قسط 3 ہزار 600 سے 4 ہزار 200 روپے تک ہوگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اساتذہ کو بہتر سفری سہولیات دینے اور آمدورفت کے اخراجات کم کرنے کے لیے “ای بائیک اسکیم” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر کے اساتذہ کو کم خرچ، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔اسکیم کے تحت ایک الیکٹرک بائیک کی متوقع قیمت 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔ حکومت اس رقم کا 30 سے 40 فیصد حصہ سبسڈی کی صورت میں ادا کرے گی، جبکہ باقی رقم اساتذہ آسان اقساط میں 2 سے 3 سال کے دوران جمع کرائیں گے۔رپورٹس کے مطابق ماہانہ اقساط 3,600 سے 4,200 روپے کے درمیان ہوں گی، جسے اساتذہ کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

سی ایم پنجاب ای بائیک ٹیچر اسکیم کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔ اساتذہ پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔درخواست جمع کرانے کے لیے امیدواروں کو شناختی کارڈ، سروس سرٹیفکیٹ، کارآمد ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنا ہوگی۔فارم مکمل ہونے کے بعد ویریفیکیشن سلپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، جبکہ اہلیت سے متعلق حتمی اطلاع ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔

PNP