عارف والا (پی این پی)عارف والا کے نواحی گائوں 133ای بی میں گھر داماد نے 6لاکھ کی خاطر ساس کے ٹکڑے کر دیئے۔
پولیس کے مطابق ملزم اکرام کی ساس بشری بی بی نے 6ماہ قبل 6لاکھ کی بھینس فروخت کی تھی ،اکرام ساس سے 6لاکھ روپے مانگتا تھا کہ وہ پیسے مجھے دے دو لیکن ساس کے انکار پر اکرام نے ساس کو قتل کر نے کے بعد ٹکڑے کر کے صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کر دیا اور گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔پولیس نے بشری بی بی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر اکرام کو گرفتار کیا تو تفتیش میں ملزم نے قتل کے بعد 6لاکھ بھی چوری کرنے اعتراف کیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی، وقوعہ کے روز ملزم اکرام کی بیوی کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔
PNP